.... چھائیاں جلد کی ایک عام بیماری جس میں جلد کا نارمل پگمنٹ میلانن زیادہ مقدار میں بننے لگتا ہے اور اس کے باعث گرے اور سفید رنگ کے دھبے یا چھائیاں بننے لگتی ہیں. یہ زیادہ تر ناک ,گال ,ماتھے پہ گہرے رنگ کی پٹی کی صورت میں نمایاں ہوتی ہے.اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے کچھ یہ نمایاں ہیں
وجوہات
.ہارمونل ڈسٹربنس
پریگنینسی
سورج کی شعاعی
سٹریس
چھائی ایک دفعہ بن جانے کے بعد اس کا 100 پرسنٹ ریموول ممکن نہیں البتہ 90% تک بہتری آجاتی ہے اور کچھ اہم احتیاط کر کے ان کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں. رنگ برنگی کریمز بھی چھائیوں کو بگاڑنے کا سبب ہیں گولڈن پرل اور اس قبیلے کی تمام سٹرائیڈز رکھنے والی کریمز وقتی طور پہ افاقہ دے کر مستقل نشانات چھوڑ جاتی ہیں جسے ہم
post inflammatory
hyperpigmentationکہتے ہیں. لہذا ان سب چیزوں سے اجتناب کیجیے.
تدارک
.ذیل میں کچھ نسخہ ہیں جن سے اپنی جلد کی حفاظت کر سکتی ہیں.
📢پانی کا وافر و باقاعدہ استعمال
📢سن بلاک روزانہ دو سے تین مرتبہ
📢وٹامن سی کا استعمال سیرم یا کریم کی صورت میں 📢جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے والے سیرمز جیسے ہائیلورونک ایسڈ کا مناسب استعمال
📢اچھی متناسب غذا …پھل سبزیاں پلس ملٹی وٹامن گولیاں
📢سٹریس فری لائف (possible by ur own will)جلد پہ لگانے والی کریمز جو چھائیاں کم کرتی ہیں ان میں سے کچھ ذیل ہیں.Saffriderm C (vit c)Revoderm(kojic acid plus more )Defyderm (hyaluronic acid)Solar in 60 sunblock
یہ اشیاء راتوں رات اثر انداز نہیں ہوتیں بلکہ ایک لمبے عرصہ استعمال ضروری ہے اور مطلوبہ نتائج کے بعد بھی جلد کو maintenance dose درکار ہوتی ہے! مزید براں مائیکرو نیڈلنگ اور پیلنگ سیشنز بھی چھائیوں کے لیے مددگار ہیں جس کے لیے کسی مستند ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ ضروری ہے.جلد پہ رنگا رنگ تجربات کی بجائے ڈاکٹر سے رجوع ضرور کیا کریں کہ بہتر جلد ہماری شخصیت کو پر اعتماد کرتی ہے.