جگر پہ چربی چڑھنا آج کی تیز ترین زندگی کا تحفہ ہے جہاں لوگوں نے وقت کی بچت کے لئے کھانے آرڈر کرنا، جنک فوڈ کھانا معمول بنا لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں کولیسٹرول ہائی، بی پی ہائی اور شوگر کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے
کون سی خوراک چربی کم کرنے میں معاون ہے؟
- کافی: روانہ چھ سے سات کپ کافی چربی کی مقدار گھٹاتی ہے
- پپیتا
- گرین ٹی : میٹھے کے بغیر
- پانی کازیادہ سے زیادہ استعمال
- سلاد اور ہری سبزیاں
- چقندر کا جوس نہ صرف چربی کم کرتا ہے بلکہ خون کی کمی میں بھی بہترین ہے۔ اس میں موجود نیوٹریشن اور اینٹی آکسیڈنٹس چہرے کی جلد کو ایجنگ کے اثرات سے بچاتے ہیں اور شادابی برقرار رکھتے ہیں۔
- ہفتہ میں ایک دو روزہ رکھنا
- مناسب واک یا ورزش
کس خوراک سے اجتناب کریں؟
جنک فوڈ ، باہر کے کھانے، بہت گھی میں پکے ہوئے کھانے ، میٹھے کی کثرت اور سست طرز زندگی جسم اور عقل دونوں پہ چربی بڑھاتا ہے
خوشگوار زندگی
اچھی صحت اور طیب خوراک خوشگوار زندگی کی ضمانت ہے۔ پیٹ پہ ہلکی خوراک موڈ سوئنگز سے بچانے کا ذریعہ بھی ہے اور بہت سے ہارمونل ایشوز پہ قابو پانے کا طریقہ بھی!
یہ ضبط نفس ہی ہے جو خوراک سے شروع ہوتا ہے اور پوری زندگی کو گھیر لیتا ہے۔