Negative thinking, association with diseases and Mental wellbeing

زمانہ  ہمنوا ہو گا  مگر  اخلاق۔  لازم   ہے
خدائی سر جھکا دے گی ذرا کردار پیدا کر

مثبت سمت میں بڑھنے کے لئے مثبت انرجی کا ہونا بھی اہم تر ہے! ہر وقت غصہ میں رہنے والا انسان کیسے کسی اور کے لئے نفع بخش بن سکتا ہے۔ مسلسل غصہ انسانی نفسیات پہ ہی نہیں بلکہ جسمانی صحت پہ بھی بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی اکثریت وہ ہوتی ہے جو غصہ کا شکار رہتے ہیں۔ مسلسل غصہ نہ صرف اعصابی تنائو کا شکار کرتا ہے بلکہ خون کی نالیوں میں بھی پریشر بڑھاتا ہے نتیجتاً ایسے عوارض انسان کے لئے مکمل روگ بن جاتے ہیں۔

ہارٹ اٹیک

اس مرض کے پیچھے بھی درحقیقت ایک مسلسل دماغی و جسمانی تناؤ میں رہنا ہے۔ پریشان رہنا اور اس سے باہر نہ نکل سکنا، مثبت طرز زندگی سے دور ہونا بہت جلد ایسے عوارض کا باعث بنتا ہے۔

شوگر

ذیابطیس کے مریضوں کی اکثریت ڈپریشن کا شکار ہوتی ہے۔ جب اس مستقل کیفیت سے چھٹکارا ممکن نہ ہوتو جسم میں ہارمونل عدم توازن پیدا ہوتا ہے اور انسان یا تو کھانے کی طرف مائل ہوتا ہے یا پھر کسی ایسی اڈکشن کا شکار ہوتا ہے جو بیماری کا باعث بنتی ہے

زندگی کی روٹین بدلئے (Lifestyle modification)

اگر زندگی کو بہتر بنانا ہے تو غصہ جو کہ منفی خیالات کی پیداوار ہے اس سے بچنا ہے۔ منفی خیالات کی وجہ جو بھی ہو اس سے بچنے کے لئے اہم اقدامات کیجئے جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

  • روزانہ کی سیر کو معمول بنائیے
  • اچھی غذا کا انتخاب کریں
  • اپنے کاموں کو بڑھاوا نہ دیں
  • اچھے قابل اعتماد لوگوں سے روابط بڑھائے
  • اپنا تعلق باللہ مضبوط کریں کہ یہ بہترین ٹانک ہے
  • قناعت بہت بڑی دولت ہے اس کے لئے مطالعہ کریں
  • علم ، اللہ کا علم انسان کو دنیاوی پریشانی سے ماورا کرتا ہے، اس کے لئے مسائل کی نوعیت بدلتا ہے اور رستے کھولتا ہے اس سے جڑئیے۔
  • زندگی میں یکسانیت سے دور رہیں
  • گھر والوں کے ساتھ تعلقات بہتر کریں
  • تفریح کو اہم سمجھیں اور اپنے بجٹ میں لازم کریں
  • مینٹل ہیلتھ کو اہم جانیں اور ضرورت کے تحت کاونسلنگ کروائیں۔
اصلاح نیٹ ورک 
اس ضمن میں ایک اچھا ادارہ ہے۔