چار دن قبل انگلینڈ کے ایک چھوٹے سے شہر جو کہ نارتھ میں واقع ایک پر فضا اور پر سکون مقام ہے اس کے مقامی پارک میں ایشین میلہ کا انعقاد ہوا ۔ جس میں بچوں کے لیے بے تحاشا رائیڈز، خواتین کے لئے کپڑوں کے رنگا رنگ سٹالز ، فوڈ لوررز کے لئے برگر پاستہ ، مختلف چاٹس، پاکستانی اور انڈین کھانوں کی ورائٹی ، حلال اور مزیدار دستیاب تھا۔
رائیڈز کی قیمت تین چار یا پانچ پاؤنڈ تھی۔ کچھ خطرناک رائیڈز بھی تھیں جن پہ میری چھوٹی بیٹی بہت محظوظ ہوئی لیکن ساتھ بیٹھا بھائی چکرا رہا تھا۔
بچوں نے جی بھر کے دھما چوکڑی کی اور ہم نے سٹالز کا جائزہ لینے کے ساتھ کچھ نہ کچھ خریدنے کی ٹھانی ۔۔
یہ موصوف پولیس سے متاثر ہیں تو اپنی فوٹو کھنچوانے میں پیش پیش رہے۔۔۔
ہمارے لئے یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا جس میں مسلم کمیونٹی ہر جگہ نظر آئی اور دکانداروں کو بھی پاکستانی سٹائل میں آوازیں لگاتے اور چیزیں بیچتے دیکھا ۔
ہمارے ساتھ ایک فیملی اور تھی لہذا مرد حضرات اس سے باہر باہر رہے کہ بچوں کو سنبھالنے کا کام مائیں سر انجام دیں ۔۔۔ اور ان کو آزادی ملی رہے۔ بچوں کے معاملات میں یو کے قوانین کافی سخت ہیں اس لئے آپ انہیں ایسے نہیں چھوڑ سکتے!
بہرحال چار گھنٹے گھوم گھما کے بارش میں بھیگتے بلآخر ہم گھر کو لوٹے!