ہم انسٹنٹ کھانوں کے ساتھ ساتھ انسٹنٹ خوشیوں کے عادی ہونے لگے ہیں۔۔۔۔یہی وجہ ہے کہ رشتے ناتے بھی انسٹنٹ ہونے لگے ہیں۔ اپنے معاشرے پہ نظر دوڑائیں تو ہر ہر فنکشن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمیں ان سطحی چیزوں میں میڈیا، ڈراموں کے ذریعے کچھ ایسا الجھایا گیا ہے کہ زندگی کا مقصد ۔۔۔۔۔ کہیں دور کھو سا گیا ہے! برتھ ڈے پارٹی، تھیم، مینیو، برائڈل شاور، بے بی شاور ، قوالی نائٹس، ابٹن ، مایوں، اور نجانے کیا کیا جو زندگیوں میں ایسے رچ بس گیا ہے کہ گرینڈ ایونٹس کے بغیر ہمارے لئے خوشیاں ادھوری ہیں۔ یہیں ہمیں نظر بد اور اس کے اثرات پھر پریکٹیکل لائف میں ملتے ہیں کہ کیسے حسد کی نگاہیں پھر حقیقی خوشیوں میں دڑاڑیں ڈالتی ہیں اور پھر ہم مایوسی و ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔درحقیقت اس یاددہانی کی ضرورت بار بار ہے کہ حقیقی زندگی گلیمر سے ہٹ کے ہے اور اعتدال کے بغیر ہم کامیابی نہیں پا سکتے۔ زندگی کو سادہ اور خوبصورت بنانے کے لئے سطحی سہاروں کی نہیں بلند مقاصد اور اولو العزم ارادوں کی ضرورت ہے پھر خواہ وہ زمانے سے ہٹ کے ہو یا کچھ آؤٹ ڈیٹڈ ، انسان کا دل سرشار اور شکر گزار ہی رہتا ہے!والعصر ۔۔۔
Related Posts
York, the city of historic memories
03/08/2024
تربیت اولاد ایک فریضہ
10/08/2024