survival of the fittest

Survival of the fittest:

کوئی بھی انسان شروع سے ہی اپنے حالات و واقعات کو ڈیل کرنے کی ٹریننگ لیکر نہیں آتا کہ یہ سکرپٹ تو ہمیں معلوم نہیں۔۔ بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ، حالات کو سمجھنا اور ان کے مطابق خود کو ڈھالنا یا چیزوں کو بدلنا سیکھتا ہے۔
انسان کے اوپر آنے والے زندگی کے نشیب و فراز ہی اسے سکھاتے ہیں کہ اس چیلنج سے کیسے گزرنا ہے۔

۔۔۔۔ لچک ہونا ضروری ہے کہ حکمت کے ساتھ تدبر کے ساتھ چیلنجز سے نمٹا جائے۔ سوشل سکلز اس میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ خود پسندی سوشل سکلز سیکھنے کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔ جب دوسروں کو سننا شروع کرتے ہیں تو ان کے تجربات سے بہت کچھ اخذ کرنے کو ملتا ہے۔ اور سوچنے کا در وا ہوتا ہے۔ کل اپنے آپ کو کہاں دیکھنا ہے اس کے لئے جب لائحہ عمل آج سے ہی بنائیں گے تو بتدریج اس تک پہنچ پائیں گے پھر اس راہ میں آنے والی رکاوٹیں کس طرح دور کرنی ہیں وہ خود سوچنا ہےاور یہیں سے سروائیول کا آغاز ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ باذن اللہ
کیونکہ
Smooth sea never made a skilled sailor!