مرد کی ترقی میں عورت کا کردار

عموماً دیکھا گیا ہے کہ جب مرد اور عورت دونوں ہی ورکنگ ہوں تو اکثر کام مل بانٹ کر کرنے کے باعث وہ دونوں ایک ساتھ ہی گرو کرتے ہیں۔۔۔ دونوں کے ورکنگ آورز اور گھر سنبھالنے ، بچوں کو دیکھنے کی وجہ سے اپنی بہت سی مصروفیات کو محدود کرنا ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پے سکیل بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوتا اور گھریلو زندگی میں بھی دونوں کی انوالومنٹ یکساں ہی ہوتی ہے!!جبکہ دوسری صورت میں جبکہ عورت پڑھی لکھی ہو، پروفیشنل تعلیم یافتہ ہو اور کام کے مواقع بھی ہوں تو اپنی فیملی کے لئے، بچوں اور گھر سنبھالنے کے لئے وقتی بریک لینا ،شوہر کو گھر کی طرف سے مکمل ریلیکس رکھنا کہ وہ اپنے کام کی طرف توجہ دے سکے یہ قربانی بھی کسی بھی درجے میں کم نہیں۔۔۔ اس صورت میں مرد کی گروتھ عورت کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے چونکہ عورت اپنی زندگی کے قیمتی سال ، وقت صلاحیت سب کچھ اس عرصے میں لگا رہی ہوتی ہے تو حقیقتاً وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ مرد کی ترقی میں برابر کی شریک ہوتی ہے کہ اس کنٹریبیوشن کے بغیر ،مرد کو گھر کی طرف سے آسودگی دئیے بغیر وہ اکیلا اس مقام تک پہنچ ہی نہیں سکتا۔۔۔ اس لئے اپنے آپ کو بے وقعت مت سمجھئے۔۔۔۔ آپ کی مدد کے بغیر مرد کی ترقی ممکن نہیں!!والعصر ۔۔۔ڈاکٹر فرحین راؤ

#writing #spouse #progress